ابنا: افغانستان کے صدر حامد کرزئی " پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے آج کے اس لندن اجلاس میں افغانستان کے آئندہ حالات کا جائزہ لیا ۔ برطانوی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ سہ فریقی اجلاس کی روشنی میں طالبان کے نام بہت شفاف پیغام یہ ہے کہ تمام گروہوں اور افراد کو ، افغان قومی امن عمل میں شرکت کرنا چاہیئے ۔ مبیّنہ طور پر یہ پہلی بار ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی افواج اور انٹیلیجنس کے سربراہ بھی لندن اجلاس میں موجود تھے ۔ ادھر افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے امن کو سب سے بڑا خطرہ طالبان سے نہیں بلکہ غیر ملکی طاقتوں کے عمل دخل سے ہے ۔
.......
/169